اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

9 مئی واقعات کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور بیٹی مہر بانو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کیلئے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔