اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کی گئی، عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہو گیا۔

شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

نواز شریف کا اقتدار نہ چھینا جاتا تو کراچی آج ترقی کے راستوں پر گامزن ہوتا، شہباز شریف

سماعت سے قبل، جیل انتظامیہ نے عمران خان لکی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ بہنوں اور وکلا ء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ، شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور فیملی جیل میں جا چکے ہیں اور ابھی تک جج بھی نہیں پہنچے۔