اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راجا ریاض کے اثاثہ جات میں کروڑوں روپیوں کا اضافہ

فیصل آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

راجا ریاض احمد نے کاغذات نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے، انکے اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023 میں 44 لاکھ 92 ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔

راجا ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، راجا ریاض کی مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے مریم نوا ز پر افتخار گوندل کو اغوا کرانے کا الزام لگا دیا

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض نے 2021 میں 3 ہزار اور 2022 میں ایک لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا جبکہ 2023 میں انہوں نے صرف زرعی آمدن پر 3 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا، دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3 سال میں راجا ریاض نے یورپ کے 3 دورے کیے۔

راجا ریاض نے آخری بیرونی دورہ 8 دن کا کیا جس پر 17 لاکھ روپے خرچہ ہوا، راجا ریاض کے 2018 کی اثاثوں کے مقابلے میں 5 سالوں کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔