اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اہم پیشرفت

عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ 2018 میں قومی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 جیتی ہوئی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، 2018 میں ان نشستوں پر سالک حسین، مونس الہی، حسین الہی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے۔

مسلم لیگ (ق) 2018 کے الیکشن میں جیتی ہوئی سیٹوں کے علاوہ مزید سیٹوں کی خواہش بھی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

ق لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گا، جاوید لطیف

یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے چوہدری شجاعت کے بیٹے شافع حسین بھی میدان میں ہیں، انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونیکا امکان ہے جب کہ گجرات سے حسین الہی اور موسی الہی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید ہیں۔