اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

”آصف زرداری کے بقول پی ٹی آئی ہماری ترجیحات میں سے ہے“شیرافضل مروت، پیپلزپارٹی کی تردید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ کچھ دوستوں کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری نے انکو پیغام بھیجا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کچھ لوگوں کے ذریعے رات گیارہ بجے رابطہ کیا، پیپلزپارٹی کے رابطے پر علیمہ خان سمیت دستیاب پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا تھا، پی پی پی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن میں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا وہ شیر افضل مروت کو سنجیدہ شخص نہیں سمجھتے، اگر پی ٹی آئی والوں سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، پی ٹی آئی کو والوں کو پتا چل گیا ہے کہ اب انکی حکومت نہیں بن رہی، کبھی کہتے ہیں 160 نشستیں ہیں، انکو خود بھی نہیں پتا کتنی سیٹیں جیتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ 150 سیٹیں جیتے ہیں، انہوں نے کہا انکو خواب میں بھی آصف علی زرداری نظر آرہے ہیں۔