اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

منظور وسان کا پیر صدر الدین شاہ کو خیر پور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی، پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ کو خیر پور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلا وجہ ہے، خود دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، پیر صدر الدین کو چیلنج کرتا ہوں وہ خیر پور کے کسی بھی حلقے سے میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔

صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی جب کہ ایم کیو ایم ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔