اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اچھرہ بازارکیس:خاتون کو ہراساں کرنے والے دونوں ملزمان رہا

 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں لہذا عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے ۔

تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے اچھرہ بازار میں آئی خاتون کے لباس پر لکھے عربی لباس کے باعث مشتعل ہجوم کیجانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ، جسکے بعد خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی شہر بانو قریشی اپنی جان خطرے میں ڈال کرخاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔