اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

11 سالہ پاکستانی بچے کا کارنامہ،ملٹری گریڈ ڈرون طیارہ بنا ڈالا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پہلے بھی پاکستان کے کئی ہونہار جوان اس بات کو ثابت کر چکے ہیں اور اب ایک بار پھر 11سالہ بلال احمد نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے اتنی سی عمر میں ملٹری گریڈ ڈرون طیارہ بنا کر تہلکہ مچا دیا ہے اس کام پر بھارت دہائیوں تک کروڑوں روپے لگا چکا ہے مگر اسے کامیابی نہ ہوئی۔ ۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق بلال احمد نے یہ کارنامہ مائیکروسافٹ انوویشن سنٹر کراچی میں سرانجام دیا۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے منظرعام پر آنے والے ایک بلاگ میں بتایا کہ کیو ایکس 350 ،1500فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ان ڈرون طیاروں کی تمام تر خصوصیات کا حامل ہے جو سکیورٹی فورسز اور دفاعی ایجنسیاں استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلال احمد نے یہ طیارہ ایلومینیم سے بنایا ہے جس پر ایک کیمرہ نصب ہے جو تصاویر اور ویڈیوز بناکر انٹرنیٹ کے ذریعے زمین پر موجود سٹیشن کو دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ریڈیوکنٹرولر پر دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ طیارہ اپنے جی پی ایس سسٹم کی وجہ سے خودکار طریقے سے اڑان بھر سکتا ہے اور واپس زمین پر لینڈ کر سکتا ہے۔