اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یاسر شاہ لارڈز میں دوسرے کامیاب مہمان اسپنر بنے

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں اپنے نام کیں، یہ لارڈز میں کسی بھی مہمان اسپنر کی دوسری بہترین کاوش ہے، یاسر نے مجموعی طور پر 60 اوورز میں 141 رنز کے عوض 10 شکار کیے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایس رامادھن نے یہاں پر 24 جون 1950 کو میچ میں 11 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔لارڈز میں اس سے قبل صرف 2 بار ٹیمیں 282 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز نے 1984 میں میزبان ٹیم کیخلاف 342 رنز بناکر فتح گلے لگائی تھی، انگلینڈ نے 2004 میں نیوزی لینڈ کو مات دینے کیلیے 282 رنز اسکور کیے تھے۔ کرس ووئکس 37 سال بعد لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش بولر بنے، اس سے قبل ای این بوتھم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 1978 میں کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں 6 اور دوسری میں 5 شکار کیے تھے، گذشتہ 50 سال میں یہ تیسرا موقع ہے کہ انگلینڈ کے کسی بولر نے لارڈز کے میدان پر میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہوں، ای این بوتھم کے بعد سٹورٹ براڈ نے 2012میں ویسٹ انڈیز کے 10بیٹسمین پویلین بھیجے تھے۔دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے لارڈز میں چوتھی کم ترین اوسط 16.75حاصل کی،الیسٹر کک چوتھی اننگز میں زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہورہے،انگلش کپتان نے گذشتہ 15باریوں میں 3ففٹیز سمیت 23.3کی اوسط سے رنز بنائے ہیں،زیادہ سے زیادہ اسکور 63رہا ہے،لارڈز ٹیسٹ میں 40اور 50کے درمیان 6بیٹسمین آؤٹ ہوئے،یہ انگلینڈ میں تیسری بڑی تعداد ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایجبسٹن میں 1989میں کھیلے جانے والے میچ میں اسی اسکور میں 8پلیئرز نے وکٹیں گنوادی تھیں۔گذشتہ 5اننگز میں صرف 70رنز جوڑ پانے والے جیمز ونس نے اتوار کو کیریئر کا بہترین اسکور 42بنایا،اس سے قبل انھوں نے سب سے بڑی 35رنز کی اننگز کھیلی تھی۔