اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈ ز ٹیسٹ میں شاندارکامیابی کی اصل وجہ سامنے آگئی

لندن (نیو زالرٹ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈ ز ٹیسٹ میں شاندارکامیابی کی اصل وجہ سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستا ن کرکٹ ٹیم نے لارڈ ز ٹیسٹ میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا۔مگر بہت سے لوگ اس کی اصل وجہ سے ناواقف ہیں ۔پاکستانی ٹیم نے جو فتح حاصل کی اسکی اصل وجہ پاکستان آرمی کا وہ پانچ روزہ ٹریننگ سیشن تھا جو کاکول اکیڈمی میں منعقد ہوا۔ اس ٹریننگ سیشن میں 30سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ان کھلاڑیوں میں نمایاں طور پر مصباح الحق ، یونس خان ، عمران خان ،وہاب ریاض ، اظہر علی ،راحت علی ، بابر اعظم،شعیب ملک ، ذوالفقار بابر،شان مسعود، فواد عالم ،صہیب مقصودشامل تھے ۔ ان کے ساتھ ہیڈ کوچ وقار یونس اور انتخاب عالم بھی شریک تھے ۔اس سیشن میں شان مسعوداورفواد عالم بہترین فٹ کھلاڑی قرارپائے جبکہ فٹنس ٹیسٹ سب سے پہلے پاس کرنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سب سے زیادہ عمر رسیدہ کھلاڑی تھے اور انگلینڈ میں کھیلے جانے والے لارڈ ٹیسٹ میچ میںمصباح الحق نے سب سے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دسویں اور لارڈ میں پہلی سنچری بھی سکور کرڈالی ۔یادرہے کہ پاکستان نے 20سال بعد لارڈ ز کے گراؤنڈ میں انگلینڈ75رنز سے شکست دے کر سیریز کاپہلا میچ اپنے نام کرلیا۔