اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان لارڈز کا ”لارڈ “ بن گیا، شاہینوں نے نئی تاریخ رقم کردی

لارڈز(سپورٹس ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش اوپنرز نے 283رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو کپتان الیسٹر کک 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، ایلکس ہیلز بھی کچھ خا ص نہ کرسکے اور16رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔ جو روٹ ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور راحت علی کا تیسرا شکار بن گئے ۔ جیمز ونس43رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ گیری بیلنس 42رنز بنا کر یاسر شاہ کی خوبصورت گیند پر بولڈ ہوگئے۔معین علی بھی 2رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ بیئر سٹو اور ووکس نے پاکستانی باؤلرز کا جواں مردی سے مقابلہ کیا تاہم وہ 48رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ، محمد عامر نے براڈ کو بولڈ کرکے پاکستان کو جیت کے قریب کیا اور پھر یاسر شاہ نے ووکس کو آؤٹ کرکے پاکستان کی جیت یقینی بنا دی جس کے بعد محمدعامر نے آخری برطانوی کھلاڑی بھی پویلن بھیج کر گرین شرٹس کو فتح دلا دی ۔
پاکستان کے لیے یاسر شاہ نے 4،راحت علی نے 3، محمد عامر نے 2اور وہاب ریاض نے ایک شکار کیا۔ یہ 1996ء کے بعد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کی پہلی ٹیسٹ فتح ہے ۔ اس سے قبل میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 214رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو یاسر شاہ اپنے کل کے سکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کیے سٹورٹ براڈ کی گیند پر پوویلن لوٹ گئے ۔ محمد عامر بھی کچھ نہ کرپائے اور سٹورٹ براڈ ہی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے اور یوں پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے 284رنز کا ہدف دیدیا ۔ انگلینڈ کیلئے کرس ووکس نے 5، براڈ نے 3جبکہ معین علی نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 339رنز سکور کیے تھے جس کے جواب میں