اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان: جیمز اینڈرسن اور عادل رشید کی واپسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیم میں فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن، سپنرعادل رشید کی واپسی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کی قیادت الیسٹر کک کریں گے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز ، جو روٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بن سٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن ، سٹیون فن ، جیک بال شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انگلش ٹیم آنے والے میچوں میں ٹاپ گرین وکٹیں بنائے گی۔ جس وکٹ پر پہلا میچ کھیلا گیا اس پر گھاس تھی لیکن اتنی زیادہ نہ تھی۔ اب انگلش بورڈ بہت زیادہ گھاس والی وکٹیں بنانے پر غور کر رہا ہے۔ جیت کے بعد جب انگلش کپتان الیسٹر کک سے شاہینوں کے پش اپس کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں شکست بالکل بھی اچھی نہیں لگی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی دیکھ کر اس سے سبق سیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بقیہ 3 میچز میں پش اپس سے روکنا ہمارے لئے کسی چیلنچ سے کم نہ ہوگا جس کے لئے تمام کھلاڑی متحد ہیں اور شکست کو بھلا کر جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔