اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سلمان خان سے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے، سنجے دت

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے سلو میاں کو چھوٹا بھائی قرار دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سے ہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔سنجے دت کا سلمان خان سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ’’سلطان‘‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کرے گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چل میرے بھائی‘‘،’’ساجن‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ شامل ہیں۔