اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی بورڈ سے وزیروں اور بیوروکریٹس کی چھٹی ہوگی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ کے دروازے وزیروں اور بیوروکریٹس پر بند کیے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو لودھا پینل کی سفارشات پر عملدرآمد کیلیے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، 70 سال سے زائد عمر افراد کوئی عہدہ نہیں سنبھال پائیں گے، بورڈ میں پلیئرز یونین کا نمائندہ موجود ہوگا، لگاتار عہدے پر فائز رہنے کی بھی ممانعت ہوگی، صدر کوووٹنگ اور سلیکشن معاملات میں مداخلت کا اختیارنہیں ہوگا۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے عدالتی حکم کا احترام اور سفارشات پر عملدرآمد کیلیے طریقہ کار وضع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ملک میں کرکٹ ایڈمنسٹریشن کی بہتری کیلیے لودھا پینل کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں بی سی سی آئی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 6 ماہ کے اندر بیشتر سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔اس کیس کی سماعت دو رکنی بنچ نے کی جوکہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ابراہیم خلیف اللہ پر مشتمل تھا۔بھارت کے ہی سابق چیف جسٹس لودھا کی زیرسربراہی پینل کی جانب سے پیش کی جانیوالی سفارشات کے تحت وزیراور بیوروکریٹس کے بی سی سی آئی کا ممبر بننے پر پابندی ہوگی، آڈیٹر جنرل کا ایک نمائندہ بورڈ آف میں موجود جبکہ عہدیدارن کی عمر کسی بھی صورت میں 70 برس سے زائد نہیں ہونی چاہیے، ایک اسٹیٹ کو صرف ایک ووٹ کا حق حاصل ہوگا، اس طرح مہاراشٹرا اب تین ووٹوں سے لطف اندوز نہیں ہوکے گا۔بی سی سی آئی میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے کی موجودگی ضروری ہے، مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلیے انتظامیہ میں ایک شخص کے پاس صرف ایک ہی عہدہ ہوگا۔ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو معلومات کی فراہمی کے قانون کے اندر لانے اور ملک میں کرکٹ پر جوئے کو قانونی حیثیت دینے کی سفارشات معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا وہی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب بورڈ کے وکیل وینوگوپال کا کہنا تھا کہ ہمارے معوکل عدالت فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔بی سی سی آئی کے صدر ٹھاکر کا کہنا تھا کہ وہ حکم نامے کی تفصیلات پڑھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کریبگے، آئی پی ایل کے چیئرمین شکلا نے کہا کہ اگلی بورڈ میٹنگ میں ان سفارشات پر عملدرآمد کا طریقہ کار وضع کرنے پر غور کیا جائے گا۔