اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اویس شاہ کی بازیابی پراعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مبارکباد

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعطم نواز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو اپنے مغوی بیٹے کی بازیابی پر مبارک باد دی ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی رہائش گاہ پر ان کے عزیزوں اور اہم شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے جس کے باعث ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ان کے مغوی بیٹے کی بازیابی پر مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مبارک باد دی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ٹیلیفون پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ اویس شاہ سلامتی سے بازیاب ہوئے، ان کے بیٹے کی بازیابی سیکیورٹی اداروں اورانٹیلیجنس کی مشترکہ کوششوں کانتیجہ ہے، بیٹے کے اغوا کے دوران چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کے صبر کی قدر کرتے ہیں۔گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جسٹس سجادعلی شاہ کو فون پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کابدلہ لیناچاہتےہیں، اویس شاہ کااغواتمام سیکیورٹی اداروں کے لیےچیلنج تھا، اویس شاہ کی بازیابی باعث اطمینان ہے۔آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے جسٹس منصورعلی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی بڑی کامیابی ہے لیکن ان کی بازیابی کے باوجود واقعے کی تحقیقات جاری رہیں گی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس سجاد علی شاہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے، جس پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی بازیابی آپ تمام لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔