اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,536FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر داخلہ رینجرز کے معاملے پر ہمیشہ تلخ بیان دیتے ہیں،مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار رینجرز کے معاملے پر ہمیشہ تلخ بیان دیتے ہیں۔ان کو صبر کرنا چاہئے۔کراچی کی بدامنی کو بنیاد بناکر پورے سندھ میں آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی آپریشن کی منظوری وزیراعظم نے تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد دی تھی۔آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک اس لئے نہیں بڑھایا جاسکتا کہ وہاں کراچی جیسی صورتحال نہیں ہے۔جرائم کی وارداتیں سندھ میں صدیوں سے ہو رہی ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر خوب طنز کے نشتر چلائے کہتے ہیں کہ رینجرز کی مدت میں توسیع کا مسئلہ ہوتا ہے چودھری نثار بم بن کر بات کرتے ہیں۔چودھری نثار نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا اور خط میڈیا کو بھی جاری کردیا۔اس طرح کا کام سیاسی جماعتوں کا ہوتا ہے وزیرداخلہ کا نہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغواءپر کچھ جمہوریت اور سندھ دشمن عناصر بھونڈے الزامات لگارہے ہیں۔اب ان کو عقل کے ناخن لینے چاہیئں۔