اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلےعوام میں شعور پیدا کریں گے پھر دھرنا ہوگا‎:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس پر 25جولائی کو نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج اور 7اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے پاناما کے معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا ،نیب بتائے اس نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف انکوائری کیوں نہیں کی ،مارشل لاءسے متعلق بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ،اگر مارشل لاءلگا تو سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہو گا,پہلے عوام میں شعور پیداکریں گے پھر دھرنا ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ مارشل لاءسے متعلق بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ،ترکی میں مارشل لا ءلگا تو عوام سڑکوں پر آ گئی لیکن جب گزشتہ ادوار میں مارشل لاءلگا تو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مارشل لا ءلگا تو سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ کیامیں نے 20سال مارشل لاءکیلئے جدوجہد کی ؟پاکستان میں کسی لیڈرنے20سال تک جدوجہدنہیں کی،20سال مارشل لاءکیخلاف جدوجہد کی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ 25جولائی کو نیب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کہ نیب نے پاناما پر ایکشن کیوں نہیں لیا اور وزیراعظم کی انکوائری کیوں نہیں کی ۔ان کا کہناتھا کہ کئی معاملا ت میں اپوزیشن کے ساتھ مفتق ہیں ۔