اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حیدرآباد کے قریب کارروائی میں اسد کھرل گرفتار، رینجرزذرائع

حیدرآباد(ویب ڈیسک)رینجرز ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران اسد کھرل کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔رینجرز ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے تعاون سے حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران اسد کھرل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ان سے مختلف معاملات پر تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اسد کھرل کو سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال سمیت اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ رینجرز نے لاڑکانہ میں اسد کھرل کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا تھا لیکن علاقے کی کچھ بااثرشخصیات کے نجی گارڈز اور پولیس کی مدد سے ملزم کو رینجرز کی حراست سے چھڑالیا گیا تھا۔