اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران دھماکے ،50افرادجاں بحق ، درجنوں زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کی ز ر میں آکر 50 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہستپال منتقل کیا جا رہا ہے ۔تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے بظاہر خود کش لگتے ہیں۔23072016AFG27
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں مظاہرہ جاری تھا جس دوران 2 دھماکے کیے گئے جس کے بعد ہر طرف بھگڈر مچ گئی ، دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ پر ہر طرف لاشیں اور انسانی اعضاءبکھر گئے ، دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔23072016AFG27-01
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد شامل تھے کے اچانک مرکزی مقام پر دھماکے ہوئے اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں اور بھگڈر مچ گئی جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور لاشیں اٹھا کر راستہ کلیئر کیا ۔
23072016AFG27-02