اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چاروں نوجوان نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں پر کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران ان کے سامان سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے فیصل اور وقاص کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ عبداللہ اور عزیز الرحمان کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ کسٹم حکام نے چاروں ملزمان کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے جبکہ کسٹم حکام چاروں کی ٹریول ہسٹری کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔