اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رجب طیب اردوگان کا ملک میں سینکڑوں نجی اسکول اور تنظیمیں بند کرنے کا حکم

انقرہ(ویب ڈیسک) رجب طیب اردوان نے گولن تحریک کے بانی فتح اللہ گولن سے رابطوں کے شبے میں ترکی میں ایک ہزار نجی اسکولوں اور 1200 تنظیموں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ملک میں 1000 نجی اسکولوں اور 1200 سے زائد تنظیموں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، جن اسکولوں اور تنظیموں کو بند کرنے کا حکام دیا گیا ان کے بارے میں حکومت کو شک ہے کہ وہ گولن تحریک کے بانی فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکومت نے کسی شخص کو فرد جرم عائد کیے بغیر حراست میں رکھنے کی مدت بھی 4 دن سے بڑھا کر 30 دن کردی ہے، اس کے علاوہ مزدوروں کی 19 تنظیمیں، 15 یونیورسٹیاں، 35 طبی ادارے اور ہوسٹل کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا۔بی بی سی کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے حکام کو موقع ملے گا کہ وہ ناکام بغاوت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں اور ملک میں حالات کو معمول پر لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی اتحاد ترکی کے خلاف ’تعصب اور بدگمانی‘ سے کام لے رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ترک حکام نے وزارت تعلیم، پرائیویٹ اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں جب کہ ہزاروں سپاہی، پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم ان میں سے ان سینکڑوں ایسے فوجیوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں جبری بھرتی کیا گیا تھا۔