اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوئے :سردار لطیف کھوسہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوئے ، شفاف الیکشن نہ کرانا نواز لیگ کا طرہ امتیاز بن چکا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آمریت کو دعوت دینے والے بینرز چوہدری نثار نے لگوائے تا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں اختلافات پیدا ہو جائیں اور وہ خود وزیر اعظم بن جائیں ۔ دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم رہنماﺅں کو طلب کیا ہے تاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ،کشمیروں کو گھروں میں محصور کردیا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لیکن ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو تو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا خیال نہیں لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میںہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے ،یہی واقعات اگر یورپ میں ہوتے تو اقوام متحدہ چیخ اٹھتا اور فوری طور پر کوئی اقدام کرتا ۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میںدو ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیںتھا ،اس دوران دہشت گردی کے واقعات بڑھے ،وفاقی حکومت سارا الزام کراچی پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ پنجاب میں کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں بلکہ یہ جرائم کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کا حساب چاہتی ہے ،اس معاملے پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے نواز شریف نے ادارے بھی غیر فعال کردئیے ہیں ،اس لیے شریف برادران کے خلاف کرپشن پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ رینجرز کے قیام اور اختیارات کامعاملہ حل ہو جائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ چیف ایگزیکٹو ہیں ،وہ رینجرز کو قانون کے مطابق بلا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں اچھا کا کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کراچی میں امن میں پولیس کا کوئی کردارنہیں ،شہر میں پولیس اور رینجرز مل کر بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار ذراصبر رکھیں اور دھمکیاں دینے سے گریز کریں ،ہم اپنا فرض بخوبی جانتے ہیں ۔