اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مصطفیٰ کمال کا متحدہ کو فنڈنگ کرنیوالوں کے نام منظر عام پر لانے کا اعلان

سکھر (ویب ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحدہ کی فنڈنگ اور تعلقات کے بارے میں ملک کی آٹھ اہم شخصیات کو بھی پتہ ہے ان کے نام بہت جلد منظر عام پر لائوں گا ۔ سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ اتنے ثبوت ہونےکے بعد بھی متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف حکومت کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے میں بھی میڈیا کی طرح حکومت سے یہ سوال کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ را سے فنڈنگ کے ذریعے الطاف حسین نے کراچی ، حیدر آباد جیسے شہروں کی نئی نسل کو تعلیم کے میدان میں پیچھے کر دیا آج را کی فنڈنگ نے کراچی کو تعلیم کے میدان میں 43 اور حیدرآباد کو 62 ویں نمبر تک پہنچا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کراچی ہی نہیں پورے سندھ کے عوام کو ہم پیغام دے رہے ہیں اور سب کو جاگنا ہو گا ورنہ ہماری نئی نسل تباہ ہو جائے گی اور بھارتی ایجنڈا یہ ہی تو ہے کہ وہ ہمیں تعلیم اور ترقی کے میدان میں پیچھے رکھے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکھر میں گزشتہ رات جو ہمارے قافلے پر پتھراؤ ہوا ہم نے اس کا کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے بلکہ سرکار نے خود مقدمہ درج کیا ہے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم پر پتھراؤ کرنے والے گمراہ ہیں ان کو ہم سمجھائیں گے ان کو گلے لگائیں گے تاکہ وہ ہمارے موقف کو سمجھ سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد سے کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہی وہ پاک سر زمین پارٹی میں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لندن آفس کھولنے کا مقصد متحدہ کو مزید ڈوز دینا ہے جو کہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور درجنوں وفود نے ملاقات کی ہے ۔ لوگ پاک سر زمین پارٹی کو جوائن کر رہے ہیں ۔ مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کے بعد رانی پور کے لیے روانہ ہو گئے ۔