اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا افغان صدر کو فون، دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور کابل دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کے لئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں جب کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایک ہیں، دونوں ممالک نے دہشت گردی کے متعدد حملوں کا سامنا ہے، مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔