اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’مودی احسان فراموش ہے“نوجوت سدھو پی جے پی کی رکنیت سے مستعفی

نئی دلی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے محسنوں سے احسان فراموشی کا الزام لگاتے ہوئے حکمران جماعت بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ مودی کو اٹل بہاری واچپائی بی جے پی میں لائے انہوں نے ان کو نہیں بخشا تو میں کیا چیز ہوں۔ مجھے بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب کی جانب دیکھنا بھی مت لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنی شناخت کو ہی بھول جاو¿ں، چوتھی مرتبہ مجھے پنجاب سے دور رہنے کا کہا گیا لیکن میرے لئے اب یہ سب برداشت کرنا نا ممکن ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک پرندہ بھی اپنا درخت نہیں چھوڑتا تو پھر میں امرتسر کیوں چھوڑوں، میں نے ایسا کیا غلط کیا ہے، میرے لئے کوئی بھی جماعت پنجاب سے بڑھ کر نہیں ہے، پنجاب کے لئے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔سدھو کا کہنا تھا کہ ایک وہ وقت تھا کہ جب پورے شمالی بھارت میں بی جے پی کی جانب سے صرف میں اکیلا انتخاب جیتنے والا شخص تھا اور پھر مودی لہر آئی جس نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ مجھے بھی ڈبو دبا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھو نے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پنجاب میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اے اے پی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیں گے تاہم ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔