اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جاپان میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 20 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 20 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معذور افراد کے سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر چاقو کے وار کرکے 20 افراد کو قتل اور 45 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور وہ معذور افراد کے سینٹر میں کام کرتا تھا تاہم کچھ روز قبل اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور معذور افراد کے سینٹر پر حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں حملہ آور نے گرفتاری دے دی ہے۔