اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی سکیورٹی فورسز کا دریائے چناب میں بہہ کر آنیوالی نعش وصول کرنے سے انکار

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) دریائے چناب میں بہہ کر آنے والی نعش کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے لینے سے انکار کردیا۔دو روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی طرف سے آنے والے دریائے چناب میں ایک نعش بہہ کر آئی تھی جسے پنجاب رینجرز نے دریا سے نکال لیا۔ گزشتہ روز پنجاب رینجرز نے عزیز شہید چیک پوسٹ پر نعش بھارتی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی کوشش کی تو بھارتی سیکورٹی فورسز کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہم یہ نعش نہیں لے سکتے ۔ بعد ازاں نعش کو ہیڈ مرالہ کے علاقہ میں امانتاً سپرد خاک کردیا گیا۔