اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنرل راحیل مصر پہنچ گئے؛ ملاقاتوں میں دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پراتفاق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے جہاں انھوں نے مصر ی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر مصر پہنچے ،آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جنرل راحیل شریف نے مصر کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربات سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا، خاص طور پر بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے پاک آرمی کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔