اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکا کو نشانہ بنانے سمیت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔