اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

2امریکی بغیرویزاپاکستان پہنچ گئے، 2غیرملکی ایئرلائنز پرجرمانہ عائد

کراچی(ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بغیر ویزا امریکی شہریوں کو پاکستان لانے پر 2 غیرملکی ایئرلائنز پر جرمانہ عائدکردیاہے اورایئرلائنز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کاواقعہ پیش آنے پر جرمانے میں اضافے اور ایئرلائنز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز امارات ایئرلائنزاور اتحاد ایئر ویز سے پاکستان آنے والے 2 امریکی شہریوں کوویزانہ ہونے پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی اورانھیں لانے والی ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ ان افراد کو فوری طور پر واپس لے جایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے مستقبل اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے دونوں غیرملکی ایئرلائنز پر 5,5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے دونوں غیرملکی ایئر لائنز کو تحریری وارننگ بھی دی گئی۔امارات ایئرلائنز کے ذریعے بغیر ویزا پاکستان آنے والی امریکی شہری جیک لین ٹیلرنے ایف آئی اے امیگریشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے ایئرلائنز حکام سے معلومات حاصل کی تھیں اورانھیں بتایا گیا تھا کہ وہ امریکی پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے پاکستان جاسکتی ہیں جب کہ اتحاد ایئرویز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے زمران عباسی نے پاکستان کیلیے ویزا حاصل کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا کہ امریکی پاسپورٹ پر وہ پوری دنیا میں جاسکتے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے انھیں امیگریشن قوانین سے آگاہ کیا اور فوری ملک طور پر ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔