اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یورپ میں داعش کی جانب سے بڑے حملوں کا خطرہ ہے: ایف بی آئی نے خبردار کر دیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ جنگجو گروپ داعش اس وقت یورپ میں بہت بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ حملے برسلز یا پیرس کی طرف کے ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن اور برلن سمیت یورپ میں کسی بھی جگہ شاپنگ سنٹرز، سکولوں ، سرکاری عمارات یا ہوٹلز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں ایک شاپنگ مال اور فرانس میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔