اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، بھارتی میڈیا

نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی وزیر داخلہ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف پاکستانی رد عمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔