اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر ایجنسی : باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 13افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر ایجنسی کے علاقے زخہ خیل میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نیتجے میں 13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زخہ خیل میں باراتیوں کی بھری وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ۔ حادثے میں 9خواتین اور 4بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ بعض افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔باراتیوں کی بس ایک گاؤن سے دوسرے گاؤں جارہی تھی تاہم بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔