اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مراد علی شاہ کا پہلی بار اسمبلی آمد پر بگل بجا کراستقبال،گارڈ آف آنر بھی پیش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پہلی بار اسمبلی آمد پر بگل بجا کر استقبال کیا گیا جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ نئی صوبائی کابینہ کے 8 ارکان آج گورنر ہاو¿س میں حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منتخب ہونے کے بعد سندھ اسمبلی آئے ۔ اس موقع پر بگل بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ انہیں گارڈر آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے اور بالخصوص کراچی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو عملے کے ارکان مکمل کرکے اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب اللہ دینو خواجہ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دوسری طرف نئی صوبائی کابینہ کے 8 ارکان آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے ۔