اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے والے چھ افراد کیخلاف مقدمات درج

کامونکے(نامہ نگار)اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار کروانے والے چھ افراد کیخلاف مقدمات درج ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مین بازار کے اشتہاری ملزم نعیم کو پناہ دینے اور فرار کروانے پر اسکے سالے کھوکھرکی کے عادل کیخلاف،محلہ محمد پورہ کے محمد ارشد کو فرار کروانے پر اسکے بھائی صفدر کیخلاف ،ڈیرہ جموںوالا کے محمد حنیف کو فرار کروانے پر اسکے بیٹے امیر حمزہ کیخلاف،ماڑی روڈ چوک غوثیہ کے احمد کو فرار کروانے اسکے بیٹے ارشد کے خلاف جبکہ صدر پولیس نے قیام پور کے عثمان غنی کو فرا کروانے پر اسکے والد محمد اشرف کیخلاف اسکے علاوہ محمد حیدری کے اشتہاری ملزم اقبال کو پناہ دینے اور فرار کروانے پر اسکے دوست گیٹ ایمن آباد کے مبشر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے