اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے ساتھیوں کی مدد سے موٹر ویز پولیس کے انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے ساتھیوں کی مدد سے موٹر ویز پولیس کے انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتا یا گیا ہے کہ گذشتہ روز محمد رمضان انسپکٹر سینٹر پٹرولنگ بیٹ نمبر10نارتھ تھری موٹر وے پولیس نے ٹول پلازہ سے گذرنے والی غفلت ولاپرواہی اور تیز رفتار موٹر سائیکل نمبرGAK/7761پر سوار شیش محل روڈ کے عباس اور حنان کو روکا جس پر اُنکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تو عباس نے فون کرکے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کاشف،سلطان،علی عابد،عدنان اور شہزادہ کو بلوالیا ۔تو ساتوں ملزمان نے موٹر ویز پولیس کے انسپکٹر رمضان کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔