اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)بھکھی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ کے علاقے چک چار تھانہ بھکھی کے قریب کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ملزمان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد و ں کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف 5 پستول، بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہیں۔