اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چوہدری انور علی چیمہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج شام 6بجے میلہ منڈی میں ہو گی

سرگودھا(ثاقب گورایہ سے)پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم کردار کے حامل بزرگ سیاستدان چوہدری انور علی چیمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج 31جولائی شام چھ بجے میلہ منڈی گرائونڈ سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری انور علی چیمہ نے ایک بھرپور سیاسی زندگی بسر کی۔ مسلسل 7بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، کبھی الیکشن نہیں ہارا۔ ان کے صاحبزادے چوہدری عامر سلطان چیمہ ، ق لیگ کی حکومت میں صوبائی وزیر آبپاشی اور لائیو سٹاک کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، اس وقت بھی عامر چیمہ ق لیگ کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی ہیں۔ چوہدری انور علی چیمہ کی بہو تنزیلہ عامر چیمہ بھی ایم این اے ہیں۔ تنزیلہ چیمہ گجرات کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور چوہدری ظہور الٰہی کی بھتیجی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری عارف نکئی ، چوہدری انور علی چیمہ کے برادر نسبتی اور عامر سلطان چیمہ کے ماموں تھے۔