اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سربراہ پاک فوج

چترال(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی اور دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے۔ شندور پولوفیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ وہ شندور میں باصلاحیت اور ہونہار جوانوں کے درمیان آکر بہت خوش ہیں، شندور فیسٹول سیاحت کے فروغ کے لئے خوش آئند ہے، یہ میلہ ملک کے روشن مستقبل کی دلیل اورترقی وسلامتی کاترجمان ہے، یہ فیسٹیول دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ ہم اپنی روایات بلاخوف جاری رکھیں گے۔ وہ اس میلے کے انعقاد پرمبارک باد پیش کرتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔ دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعمیر و ترقی کی پہچان بنے گا۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ آفات اورمشکلات میں پاک فوج اورایف سی نے لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا، آج پرامن فضا میں سانس لینا مسلح افواج کی بے پناہ کا میابیوں کا ثمرہے، پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمارا سفراسی تسلسل سے جاری رہے گا لیکن اس سفر میں کامیابی کا دار و مدار قوم کی مکمل حمایت اور نوجوان نسل کے کردار پر ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ خوشی ہو یا مصیبت، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی، انہیں اس بات کا احساس ہے کہ چترال اورگلگت کےلوگ کن مشکلات صورت حال سے دوچار ہیں، پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے اور متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال متنقل کیا، ایف ڈبلیواو نے 50 سے زائ دمقامات پر پلوں اور سڑکوں کی مرمت کی۔