اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما لیکس پر تحریک انصاف کا ہفتہ وار احتجاجی مارچ کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ اجلاس میں پاناما لیکس کی بنیاد پر حکومت کو وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کے لیے احتجاجی تحریک پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی قیادت میں پاناما لیکس پر ہر ہفتے الگ الگ شہروں میں مارچ کیا جائے گا۔ 7 اگست کو پاناما لیکس کے خلاف پشاور سے راولپنڈی مارچ ہوگا، عمران خان پشاور سے ہی مارچ کی قیادت کریں گے، جس کے بعد 13 اور 14 اگست کو بھی احتجاج کیا جائے گا۔نعیم الحق نے کہا کہ 6 اگست کو ٹی آو آر کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، تحریک انصاف اس اجلاس میں شرکت کرے گی ، ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی رویہ دیکھ کر آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے پارٹی انتخابات کو مؤخر کردیا گیا ہے، پنجاب کے ریجنل صدور کا اعلان کردیا گیا ہے، جلد ہی سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیے نئے تنظیمی عہدیداروں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے۔ کشمیریوں کو حق دیئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں اور کشمیریوں کوان کی مرضی کا فیصلہ کرنے دیں۔