اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت داخلی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال میں بہتر ی پر اطمینان کا اظہارکیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند پورے ملک میں پسپا ہورہے ہیں، ملک درست راستے پر ہے، ہر شہری امن، استحکام اور خوشحالی سے مستفید ہوگا۔ ہم پاکستان کو ہر نسل اور مذہب کے لئے محفوظ بنائیں گے اور نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت مؤثر انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے صوبوں کی مدد کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ معاشی اور سماجی نقصانات اٹھائے جب کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔