اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بریفنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر اہم ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں اور عالمی اداروں میں موجود نمائندوں کی تین روزہ کانفرنس شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شریف آخری روز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کانفرنس میں عالمی اور علاقائی امن کے ویژن پر ٹھوس مؤقف دیں گے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات، علاقائی استحکام اور ترقی پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم ملکی ترقی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بات کریں گے اور شرکاء کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے پر بھی بات ہو گی۔ وزیر اعظم توانائی میں خود کفالت اور پیشرفت سے متعلق ویژن پیش کریں گے اور برآمدات میں اضافے کے لئے سفیروں کو پالیسی اور اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لئے لائحہ عمل دیں گے اور علاقائی اور عالمی امن کے لئے پاکستانی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔ کانفرنس کے شرکاء کو اقتصادی راہداری منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شرکاء کو اقتصادی زونز کے قیام، غربت اور بے روزگاری میں کمی سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی مثبت ریٹنگ پر روشنی ڈالیں گے اور کانفرنس میں موٹروے کے 13 اہم منصوبوں اور ملک میں بنیادی ڈھانچوں کے وسیع منصوبوں کا بھی خصوصی ذکر کریں گے۔