اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی،سفیروں کی بیٹھک لگ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوچکی ہے۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جا رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی زیرصدارت پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس دفتر خارجہ میں جاری ہے ۔ کانفرنس میں اہم معاملات میں پاکستانی موقف اورخارجہ پالیسی میں ترجیحات کے حوالے سے غور و خوص جاری ہے۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سمیت خارجہ امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفیر، متعلقہ ممالک میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں اور چیلنجز سے حکومت کو آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں امریکہ، روس، چین، بھارت، افغانستان، آسٹریا اور بیلجیم میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور عالمی اداروں میں موجود پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری بھی موجود ہیں۔ اختتامی اجلاس سے وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔