اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں صفائی مہم، جنید جمشید اور حلیم عادل کی شرکت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کی صفائی کیلئے پی ٹی آئی، جے ڈی سی اور جنید جمشید بھی میدان میں نکل آئے، معروف نعت خواں کا کہنا ہے کہ صفائی کا کام ہم سب کا ہے، مراد علی شاہ صاحب 2 دن کا ٹائم دیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔کراچی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں خود میدان میں آگئی ہیں، پاکستان تحریک انصاف، جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے سہراب گوٹھ میں صفائی مہم شروع کی تو معروف نعت خواں جنید جمشید بھی میدان میں آگئے۔ حلیم عادل شیخ اور جنید جمشید نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ صفائی مہم شروع کی، خود جھاڑو لگائی اور ٹرالیوں میں کچرا بھر کر ٹرکوں میں لدوایا۔
1-1
اس موقع پر مختصر گفتگو میں جنید جمشید نے کہا کہ اگر حکومت صفائی نہیں کرسکتی تو عوام خود کرلیں، صفائی کا کام ہم سب کا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کی صفائی کیلئے 3 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، مراد علی شاہ 2 دن کا ٹائم دیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔
2-2
واضح رہے کہ کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنے کے باعث سیوریج کا نظام بھی شدید متاثر ہے، سید قائم علی شاہ اور ان کی کابینہ کی چھٹی میں کراچی کی ابتر صورتحال کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔