اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے 13افسران کو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے 13افسران کو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں 13افسران کو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پولیس سروس کے دو افسران کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی جن میں ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش اور کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی شامل ہیں ۔پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے چھ افسران کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ۔ ایڈ یشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی رضوان شیر ،ایڈ یشنل سیکریٹر ی انچارج کامرس عظمت علی ،ایڈ یشنل سکریٹری انچارج سرمایہ کاری بورڈ اظہر جاوید ،چیئر مین این ایچ اے شاہد شریف ،نجکاری کمیشن میں تعینات سردار احمد نواز سکھیرا ،ایڈ یشنل سکریٹری مواصلات یاسمین مسعود ،ایڈیشنل سکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ ،فارن سروس کی جنیوا میں تعینات سفیر تہمینہ جنجوعہ اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹ سروس کے عمران اقبال کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ۔ان لینڈ ریو نیو کے دو افسران کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ۔چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور کے صفدر حسین اور ایف بی آر میں آئی آر آپریشن ڈاکٹر محمد ارشاد علی کو بھی گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی ۔