اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کے گلے میں پاناما کی گھنٹی ہے جو بھاگنے پر مزید بجے گی، اعتزاز احسن

کراچی(ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت كے گلے میں پاناما پیپرز كی گھنٹی بندھی ہوئی ہے جس سے یہ جتنا راہ فرار اختیار كریں گے وہ گھنٹی اتنی ہی ٹن ٹن كرتی رہے گی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس میں سامنے آنے والے افراد كا ہر حال میں احتساب ہونا چاہیئے جب كہ وزیر اعظم نوازشریف اور ان كا خاندان پانامالیکس سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن حکومت كے گلے میں پاناما پیپرزکی گھنٹی بندھی ہوئی ہے یہ جتنا راہ فرار اختیار كریں گے وہ گھنٹی اتنی ہی ٹن ٹن كرتی رہے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواں ماہ پاناما پیپرزکے معاملے پر احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب كرے گی اور ہوسکتا ہے كہ مختلف سیاسی جماعتوں كا احتجاج بعد میں ایک ہی دھارے میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف كے پیمانے سب كے لیے یکساں ہونے چاہئیں لیکن حکومت وزیراعظم كو بچانے كے لیے ٹی اوآر كے مسئلے پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار كیے ہوئے ہے لیکن اس كے باوجود حکومت كو اپوزیشن كے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے۔