اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ان ایکشن:اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 10 ملازمین کو معطل کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ ناقص کارکردگی دکھانے والے ملازمین کیخلاف ایکشن میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے ناقص کارکردگی اور شہریوں کی شکایات دور نہ کرنے پر اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 10 افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ سائلین کی جانب سے کرپشن کی شکایت پر ایک ڈپٹی رجسٹرار اور تین اسسٹنٹ رجسٹراروں سمیت 85 اہلکاروں کی کرپشن کی شکایات پر ریگولر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت 4 اہلکاروں کو چھ ماہ کی نگرانی میں رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ کرپشن میں ملوث اور ناقص کارگردگی دکھانے والوں کی ہائی کورٹ میں کوئی جگہ نہیں۔