اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی پیک منصوبے پرغلط فہمیاں پیدا کرنے والے باز رہیں، ممنون حسین

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر بعض عناصر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ایسے عناصر کو کہوں گا کہ وہ بعض رہیں۔کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی مسرت کا باعث ہے، میں محب وطن عوام کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں امن کی صورتحال بہترہورہی ہے، بلوچستان آکر نئی امید اورالگ خوش ملتا ہے، پاکستان باالخصوص بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ی کی طرف جارہی ہے جب کہ بلوچ عوام کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے اور بلوچستان سے اس وقت غیر معمولی توقعات ہیں۔ صدرممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن سے زیادہ قومی عزم نظریہ اورطرزفکروعمل بن چکا ہے جب کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔صدر ممنون کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، سی پیک منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا لیکن بعض عناصر سی پیک پر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ باز رہیں، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا جس میں بجلی کے منصوبے اور صنعتیں بھی ہیں۔صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ہرشعبے میں مسلمانوں کی ترقی چاہتے تھے، کرپشن اور بدعنوانی ملک کے لئے ٹھیک نہیں، کرپٹ اور بدعنوان لوگوں سے لاتعلق ہونا ہوگا جب کہ ترقی کے لیے تعلیم اورریسرچ پرزیادہ توجہ دینا ہوگی۔فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، گورنر محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت اراکین بلوچستان اسمبلی اور وزرا ء نے بھی شرکت کی جب کہ صدرمملکت ممنون حسین نے یاد گارہ شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔