اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلی سندھ کا اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون؛ مہمان بننے کی دعوت

کراچی،سیالکوٹ(ویب ڈیسک/ سید انجم نقوی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا اور انہیں کراچی آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا گیا، وزیراعلی نے عرفان شاہ کو کراچی آنے اوراپنا ذاتی مہمان بننے کی دعوت بھی دی۔دوسری جانب ہم شکل عرفان علی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملنے سندھ ضرور جاؤں گا جب کہ فون پر وزیر اعلیٰ نے میری عمر اور کاروبار سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ انہیں اپنا ہم شکل دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے اس لئے انہوں نے مجھے اپنے ہاں مہمان بننے کی دعوت دی ہے۔