اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی نااہلی کے لئے ریفرنس اسپیکر کو جمع کرادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان اور جہانگیر ترین كکے خلاف نااہلی كا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جمع کرادیا۔ مسلم لیگ (ن) كکے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری سمیت دیگر نے اسپیکر ایاز صادق کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ریفرنس جمع کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں 8 نکات اٹھائے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ریفرنس میں عمران خان کی جانب سے ٹیکس سے مُستثنٰی زرعی آمدنی ظاہر کرنے، سال 2000 میں حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کا عمران خان کی جانب سے غلط استعمال اور ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے چھپائی جانیوالی آف شور کمپنی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، ریفرنس میں شاہراہ دستور اسلام آبا میں خریدے جانیوالے لگژری اپارٹمنٹ جب کہ غیر ملکی ترسیلات زر کو غیر ملکی ذرائع آمدن ظاہر کرنے کا معاملہ بھی ریفرنس میں اٹھایا گیا ہے۔ریفرنس میں طلاق كے بعد جمائما خان كی جانب سے عمران خان كو تحفہ میں دیئے جانے والے 300 كینال كے رقبہ پر مشتمل بنگلے كا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے كکیونکہ گفٹ لاء كکے مطابق طلاق كے بعد كوئی خاتون اپنے سابق شوہر كو تحفہ نہیں دے سکتی۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شاہراہ دستور پر واقع گرینڈ حایت میں لگژری اپارٹمنٹ خریدنے کے لئے 29 لاکھ 70 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں ادا کی مگر الیکشن کمیشن سے یہ سرمایہ کاری چھپائی گئی ہے جب کہ عمران خان نے لندن میں خریدے جانے والے فلیٹس کا کالادھن سفید کرایا تھا، ایمنسٹی اسکیم کے وقت عمران خان نے کہا تھا کہ لندن کے یہ فلیٹ ان کی ملکیت ہیں جب کہ اب عمران خان یہ کہتے ہیں کہ فلیٹس میسز نیازی سروسز لمیٹڈ جرسی چینل آئس لینڈ کے نام سے قائم ان کی آف شور کمپنی کے زیر ملکیت ہیں اورعمران خان یہ اقدام ٹیکس اتھارٹیز کو دھوکا دہی کے مترداف ہے۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمراں خان نے 22 جون 2014 کو اپنی بیوی جمائمہ خان کو طلاق دی مگر اس کے بعد 29 ستمبر 2005 کوجمائمہ نے 300 کینال پانچ مرلے پر مشتمل اسلام آباد میں واقع گھر عمران خان کو تحفہ دیا، بادی النظر میں عمران خان کا یہ اقدام ٹیکسوں سے بچنے کے لئے کیا گیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جمائمہ کی جانب سے تحفہ کے نام پرعمران خان کو ٹرانسفر کی جانے والی زمین کی اس وقت مالیت تقریباً ایک ارب روپے بنتی ہے اسی طرح عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے گھر کی جزوی طور پر تعمیر کی جس پر تقریباً ساڑھے 3 کروڑ روپے لاگت آئی ہے یہ رقم کہاں سے آئی اسے بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس اتھارٹیز سے چھپایا گیا ہے۔